وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں 13مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و ہندوستان منایا گیا چاروں صوبوں فاٹا گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں تمام اضلاع میں اجتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں،عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور جنوبی ایشیا کا اسرائیل بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف ملک گیرے احتجاجی مظاہرے ہوئے،مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک نکالی گئی جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی،لاہور میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک موسوی نے جمعیت علمائے اسلام نیازی،متحدہ علماء بورڈ اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ہمراہ امریکن قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی،مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ بچے اور خواتین شریک تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان عالم انسانیت کے دشمن شیطانی طاقتیں ہیں جو دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،مشرق وسطی سمیت مسلمان ممالک میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل اور اسکے اتحادی حواری ہیں،جبکہ پاکستان اور کشمیر میں دہشتگردی کے پیچھے بھی یہی منحوس مثلث کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دے کر امریکہ نے مسلم امہ کے قلب پر وار کیا ہے آل سعود سمیت دیگر عرب ریاستیں امریکہ کی کاسہ لیسی میں مسلم امہ کیخلاف صف آرا ہیں,مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگا اور امریکہ و اسرائیل اور اس کے حواریوں کیخلاف متحد ہو کر قبلہ اول کو غاصب صہیونیوں اور جنت نظیر کشمیر کو ہندو بھیڑیوں کے چنگل سے آزادی دلانے میں کردار ادا کرنا ہوگا,آل سعود خادم حرمین بنیں خادم امریکین و اسرائیلین نہ بنیں اپنی بادشاہت بچانے کے لئے مسلم امہ کے خون سے ہولی کھیلنا بند کردیں,مغرب کی مفادات کے خاطر پاکستان میں انتہاپسندی کو فتوغ دینے والے ہمارے بے گناہ شہدا کے خون ناحق کا ذمہ دار ہیں,مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور مقتدر حلقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سابقہ پالیسیوں کی عوام سے معافی مانگیں اور اس منحوس امریکن بلاک کو خیر باد کہہ دیں اسی میں ہی ہماری بقا ہے-مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی نے کہا کہ آل سعود امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں,ان ظالموں سے مسلم امہ کو خیر کی توقع رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آل سعود امریکی کاسہ لیسی میں اسلامی اقدار کو مسخ کر رہے ہیں سر زمین حجاز کی حرمت کو لبرل ازم کے نام پر پامال کرنے والے کبھی بھی مسلم امہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے,مسلمانو جاگ جاو اور متحد ہو کر آل سعود امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا دو ورنہ یہ منحوس استعماری طاقتیں تمھارے خون سے ہولی کھیل کر اپنی ہوس کی آگ بھجاتے رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل بھارت کیخلاف اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں جدو جہد جاری رکھیں گے ہم پیروان سیدہ زینب ع ہیں وطن عزیز سے وقت کے یزیدوں امریکہ اسرائیل ہندوستان اور انکے حواریوں کو رسوا کر کے دم لیں گے۔