لاہور، ایم ڈبلیوایم کے امیدوار خرم عباس تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کے حق میں دستبردار

28 جون 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے امیدوارخرم عباس پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدی کے حق میں دستبردار ہو گئے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد نقوی کا کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف کے ساتھ پنجاب کی سطح پر انتخابی الائنس کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 133اورپی پی 67کے امیدوار سید خرم عباس نقوی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاتحر یک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی خصوصی نشست سمیت بھکر کی صوبائی سیٹ پر ایڈجسمنٹ کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے پنجاب کے مختلف حلقوں سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبرادار ہونگے،سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات جاری ہے امید ہے کہ ہم جلد کسی بہتر نتیجے پر پہنچ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں اپنے سیاسی مخالفین کو عوامی طاقت کے ذریعے انشااللہ شکست دے گی،ملک سے جبر استبداد کے نظام اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر جدوجہد کرینگے،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف اور میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری حمایت کی انشااللہ ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مل کر اس کرپٹ نظام کے خاتمے کا سفر جاری رکھیں گے،اور اس الیکشن میں چوروں،لٹیروں اور مورثی سیاست کے حامی استحصالی ٹولے کو عبرت ناک شکست کا سامنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree