گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے،علامہ مبارک موسوی

27 اگست 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔ خاکوں کی اشاعت سے حالات خراب ہو نے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جو قرارداد پاس کی گئی اس سے واضح ہو گیا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں،وزیر اعظم پاکستان آرگنائزیشن آف اسلامک کو وآپریشن(او آئی سی) اور یونائیٹڈ نیشن (یو این) میں اس مسئلے کو اٹھائیں اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔تمام مسلم ممالک مل کر اس فتنے کے خلاف آواز بلند کریں اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree