وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24ویں برسی کے موقع پر کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر ٘محمد علی نقوی پاکستان کے تمام انقلابی جوانوں کے لیے آئیڈل شخصیت ہیں ۔ڈاکٹر شہید اوائل سے انقلابی سوچ کے حامل تھےاور آخری سانس تک انقلابی فکر کے ساتھ قائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو جن لوگوں نے بیدار کیا ان میں سر فہرست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا نام ہے ، علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان میں ملت تشیع کو منظم کیا اور سیاسی و فکری میدان میں بیدار کیا۔ انہوں نے ملت تشیع کو مضبوط کرنے کے لیے شب و روز محنت کی ۔ شہید کی برسی کو بھرپور طریقے سے منانے کا مقصد اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کیوں کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔