ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی کابینہ کا اہم اجلاس، مرکزی قائدین کی خصوصی شرکت ، اہم فیصلہ جات

10 دسمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی و صوبائی آفس سیکرٹری سید حسین زیدی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کی. اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی اور مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس میں صوبائی کابینہ کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا،تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا ،تلاوت قرآن پاک کے بعد جملہ مرحومین خاص کر برادر محترم انصر مہدی کی والدہ محترمہ اور علامہ جعفر خوارزمی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی. حدیث اخلاقی کے موضوع پر علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مختصر اور مفید گفتگو کی۔

اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا تنظیم سازی اور اس ضمن میں فعالیت پر محیط رہا، یہ ایجنڈا مرکز اور صوبائی کابینہ کے درمیان مزید اور متواتر جاری رہے گا، اس اجلاس میں گذشتہ فیصلہ جات کو دہرایا گیا بالخصوص شعبہ اطلاعات، شعبہ سیاسیات اور شعبہ جوان کے متعلق سابقہ فیصلہ جات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اس ہی طرح سے اضلاع کی فعالیت کا سابقہ فیصلہ جات کی روشنی میں جائزہ لیا گیا اور مختلف اضلاع سے منسلک صوبائی کابینہ کے اراکین کو ضلعی سطح پر شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد کروانے سمیت ضلعی سیٹ اپ بشمول دستوری یونٹس کی تکمیل کی ضمن میں ذمہ داریاں سونپی گئیں، اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف کے ساتھ ہوا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree