بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم علی پور بھر پور کردار ادا کرے گی، شیخ محمدجان حیدری

03 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)علی پور ہمدانی ٹاون علی ایڈوکیٹ علی شیخ کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے اہم علماء اور عمائدین جس میں تینوں ریجنز کے دس اضلاع کے نمائندہ وفود نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں سید مرتضی موسوی پیش امام مسجد فاطمہ زہرا علی پور ،حجت الاسلام  امام جمعہ وجماعت قبلہ شیخ محمد قاسم مومنی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما حجت الاسلام جان محمد حیدری نے خصوصی شرکت کی ۔صدارتی خطبہ دیتے ہوئے مولانا قاسم مومنی نے کہا کہ اگرچہ میں خود سیاسی حوالے سے محتاط رہتا ہوں البتہ حقوق کے تحصیل کیلئے سیاسی کردار ضروری ہے۔یہ خوش ائند بات ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ یہاں  شہروں میں بھی وفاقی سطح  پربلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق اور اپس کی ہم اہنگی کے ساتھ سماجی مسائل کے خاتمے اور علاقائی تعمیروترقی  کیلیے الیکشن میں بھرپور انداز میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا جان محمد حیدری نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینا اور سیاست کرنا ہر ایک باشعور انسان کی ذمہ داری ہے اگر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے تو ہمارا حق مارا جائے گا یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ یہاں پر بسنے والے جی بی کے ایک بھائی اورایک بہن پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ہماری مرکزی سطح پر الائنس اور کولیشن پارٹنر ہے اس لیے ناصر ملت مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے احکامات کلی اور ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے فیصلہ کی روشنی میں میں پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم بھرپور انداز میں بلدیاتی الیکشن میں رول پلے کرینگے۔ اور اس یونیں میں ہمارے ووٹ کا فیکٹ اینڈ فگر ہمیں پتہ ہے اور ہم اپنے ووٹوں کے ذریعے اپنی پارٹی اور قوم وملت کو مضبوط کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree