یہ توسیع تنظیم کا سال ہے، نئے ساتھیوں کی زیادہ سےزیادہ تعداد ایم ڈبلیوایم میں شامل کروائیں، علامہ علی اکبر کاظمی

01 اپریل 2023

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کا کوہالہ سیداں راولپنڈی کا وزٹ جہاں پر کوہالہ سیداں کے امام جمعہ علامہ غلام محمد عابدی سے ملاقات کی اور کوہالہ سیداں میں نماز جمعہ کی امامت بھی فرمائی، نماز جمعہ کے بعد علاقے کے یونٹس برادران اور تنظیمی ساتھیوں کی ایک صمیمی نشست میں شرکت کی جہاں تنظیمی اراکین سے خطاب بھی کیا۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال توسیع تنظیم کا سال ہے ۔ سب برادران ملکر کوشش کریں اس کارواں میں نئے ساتھیوں کا اضافہ کریں تاکہ ہم آسانی سے  اپنے اہداف حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے مسجد کی آبادکاری اور علاقے میں دینیات سنٹرز کے قیام پر بھی زور دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree