علامہ امجد جعفری کی زیر صدارت مجلس علمائے شیعہ صوبہ پنجاب کا اجلاس، کابینہ کی تشکیل نو

01 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور)سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی تشکیل نو کی گئی ۔ علامہ امجد جعفری صاحب صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب نے حاضرین  سے خطاب کیا اور مجلس علماء شیعہ پاکستان کے اہداف اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔

 اس اجلاس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔بزرگ عالم دین جناب علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ سید امتیاز کاظمی امام جمعہ جامع مسجد سمن آباد ،لاہور اور ظہیر کربلائی شرکت کی ۔ لاہور ،قصور اور شیخوپورہ سے علمائے کرام نے بھی اس اجلاس میں شرکت فرمائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree