ایم ڈبلیوایم سٹی لیاقت پور یونٹ کی تقریب حلف برداری، علامہ عاشق حسین علوی نے اراکین کابینہ سے حلف لیا

18 جون 2023

وحدت نیوز(لیاقت پور) تقریب حلف برداری مجلسِ وحدت مسلمین (یونٹ سٹی لیاقت پور) بمقام مرکزی امام بارگاہ حیدریہؑ ومسجد ولی العصر لیاقت پور میں انجام پائی۔تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز بعد نماز جمعہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں مجلسِ وحدت مسلمین کے (سٹی صدر سید سجاد حسین بخاری٬ جنرل سیکریٹری حاجی مسرت محمود باؤ ٬فنانس سیکریٹری ماسٹر صابر حسین،سیکریٹری نشر واشاعت سیدثمران حیدر بخاری ودیگر عہدیداران ) سے علامہ عاشق حسین علوی (کنوینرمجلس وحدت مسلمین تحصیل لیاقت پور)نے حلف لیا ۔

حلف لینے کے بعدعلامہ عاشق حسین علوی (کنوینرمجلس وحدت مسلمین تحصیل لیاقت پور)نے حاضرین محفل سے چند منٹ خطاب کیا جس میں حاضرین کو مجلسِ وحدت مسلمین کے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے اتحاد اور نظم ونسق کا درس دیا اور تنظیم سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس تنظیم کے پلیٹ فارم کے ذریعے متحد ہونا ہے  جبکہ اس بات پر خصوصی زور دیا کہ ہمیں اپنے اپنے دلوں سے بغض و کینہ کو ختم کرنا ہے۔ متحد ہو کر ملک و ملت کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے ۔

تقریب حلف برداری میں سید شجر حسین نقوی،سید خاور شمسی سبزواری اور ملک عنائت حسین نے مختصر الفاظ میں گفتگو کی ۔تقریب کے اختتام پر  علامہ عاشق حسین علوی (کنوینرمجلس وحدت مسلمین تحصیل لیاقت پور) نے دعا کرائی اور ملک وملت کی بہتری کے لئے دعا کی اور اس کے بعد حاضرینِ محفل نے مجلسِ وحدت مسلمین (یونٹ سٹی لیاقت پور) کے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور گلے میں مالا بھی پہنائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree