ماڈرن جاھلانہ نظام تہذیب عصر حاضر کی یزیدیت ہے اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید پیدا ہوتے ہیں،شیخ جان حیدری

31 جولائی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مسجد حضرت زہرا علی پور اسلام آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین علامہ شیخ محمد جان حیدری نے فرمایا۔عصر حاضر میں نئی نسل خصوصا تعلیمی اداروں میں نسل نو مغربی تہذیب کی یلغار میں ہے پورے ملک میں پری پلان مغربی اقدار کو پروموٹ کیا جارہاہے۔کارٹون،ٹی وی ڈرامے،ٹاک شوز،پیکنک،کلچرل شو،کلچرل فیسٹول یہ سب اسی تہذیب کو مسلط کرنی کی سازش ہے۔اسلام دنیا میں سب سے زیادہ ترقی پسند اور ماڈرن دین ہے لیکن حدود اور قیود میں رہتے ہوئے۔امام خمینی رہ نے گورباچوف سے کہاتھا کہ روسی نظام کا طلسم بہت جلد ٹوٹ جائے گا۔سو ٹوٹ گیا۔آج دنیا میں سکولرزم کمیونزم سوشلزم ، کپٹلزم اور خصوصا مارکسزم کے نظام نے خاندانی زندگی کو تباہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بے پدر نسل کی برمار ہے یورپ میں ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شرح طلاق دنیا کی کسی بھی ریاست کی نسبت سب سے زیادہ ہے فحاشیت اور عریانیت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بچے بھی بہت زیادہ ہیں۔لہذا تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس شیطانی نظام کا مقابلہ کرناہے۔امام حسین علیہ السلام کا قیام اسی بے راہ روی پر مشتمل تہذیب کا مقابلہ کرناتھا۔ماڈرن جاھلانہ نظام تہذیب عصر حاضر کی یزیدیت ہے اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید پیدا ہوتے ہیں لہذا ہر دور کے یزید سے مقابلہ کا نام کربلا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree