ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ سید علی اکبر کاظمی کا میانوالی کا تنظیمی دورہ

10 ستمبر 2023

وحدت نیوز(میانوالی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایک وفد کے ہمراہ میانوالی کا دورہ کیا۔

اس دوران صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ پکی شاہ مردان مسجد جامع جعفری، محلہ ہاشم مسجد جعفریہ اور العصر اسلامک سنٹر کا وزٹ کیا اور علاقے کے عوام سے خطاب کیا۔

علامہ علی اکبر کاظمی کے ہمراہ سید نجیب نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی علمدار حسین ایڈووکیٹ تھے۔

انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ اہم مذہبی، سماجی و شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آخر میں حالات حاضرہ کے عنوان سے انٹرویو بھی دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree