علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر صوبہ پنجاب کی سید اسد عباس نقوی سے ملاقات

17 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی اس ملاقات میں برادر آفتاب ہاشمی ضلع سنئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور و ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں قومی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر صوبائی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی پہلی ترجیح قومی مفادات کے حصول کے لئے سو فیصد اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

تاریخ گواہ ہے کہ قرآن بورڈ ،علماء بورڈ میں تشیع نمائندگی کی بات ہو یا نصاب پاکستان اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے تذکرے کی بات ہو یا متنازعہ بل کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی بات ہو ہمیشہ ہم نے اور ہماری بابصیرت قیادت نے بہترین فیصلے کیے جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ۔

مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے موجودہ قومی و سیاسی صورتحال سے تفصیلا آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کا مسترد ہونا قائد وحدت کی مدبرانہ اور بابصیرت شیر دل قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں اپنی ذات کو فراموش کر کے قومی مفادٹ کو ترجیح دی اور قوم کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ۔

مزید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ ان شاءاللہ آئندہ قومی انتخابات میں پوری سیاسی اور قومی قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ملت جعفریہ کے حقوق کا ہمیشہ ایوان اور ایوان سے باہر دفاع کرتے رہیں گے ۔ ان شاءاللہ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree