عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے ہم پورے سال کا، وحدت ،اخوت مساوات اور آپس کی مہر و محبت کا رزق پاتے ہیں، شیخ عمران علی

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)شیخ عمران صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئےکہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے ہم سب ہر سال اکٹھے ہوتے ہیں اور پورے سال کا، وحدت ،اخوت مساوات اور آپس کی مہر و محبت کا رزق پاتے ہیں ۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اندرون شہر لاہور میں نکالے گئے مرکزی وروایتی جلوس میں صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی کی شرکت ۔

 شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود نے اندرون شہر کے قدیمی روایتی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی نمائندگی ۔ لاہور شہر کئی مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالے جاتے ہیں ۔جن میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شرکت کرتے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور  نے جلوس کے مرکزی راستے میں سبیل کا بھی اہتمام کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree