آئی ایس او کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر، حسن عارف دوبارہ مرکزی صدر منتخب، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی خصوصی شرکت اور مبارکباد

16 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں منعقدہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کی دوسری نشت بعنوان( عظمت قرآن واہلبیت کانفرنس) میں شرکت کی کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں جوان شریک تھے ۔ کانفرنس میں  ملک بھر سے جید علمائے کرام اور مختلف شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب فرمایا ۔

 اس کانفرنس میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی،صدر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ سید علی رضوی ،مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ  علامہ سید حسنین گردیزی کے علاوہ دیگراں نے بہت ہی عمدہ خطابات کیے ۔ خطابات کے دوران جوانوں کا جذبہ دیدنی تھا ۔ جوانوں نے علمائے کرام کے خطاب کے دوران نعروں سے استقبال کیا ۔ لبیک یا حسین  ، لبیک یا مھدی ، ہماری یہ جوانیاں حسین کی قربانیاں ۔ ہیہات من الذلہ ،مردہ باد امریکہ ،مردہ باد اسرائیل ۔ باپ بیٹا دونوں ذلیل امریکہ اور اسرائیل ۔

اسٹیج سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر کی قیادت میں آنے والے وفد کا باقاعدہ شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کو اسٹیج پر مہمانان خصوصی کے ہمراہ دعوت دی گئی ۔ وہ پروگرام کے آخر تک اسٹیج پر تشریف فرما رہے ۔چونکہ مغرب کی اذان کا وقت ہو گیا تھا لہذا کمی وقت کے باعث وہ خطاب نہ کرسکے ۔اس موقع پر مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ، نائب صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی اور صوبائی صدر جنوبی پنجاب  مجلس علمائے مکتب اہل بیت علامہ قاضی نادرعلوی،نجم عباس خان، رانا کاظم بھی شریک تھے۔

کنونشن کے آخری روز اراکین مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں برادر حسن عارف کو دوبارہ ایک سال کیلئے مرکزی صدر منتخب کرلیا، ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree