الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی پالیسی واضح ہے ، کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،مرکز اور صوبے کی پالیسی اور حکمت عملی کو فالو کریں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی

14 جنوری 2024

وحدت نیوز (فیصل آباد) جناب حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ ، تنظیمی وزٹ پر فیصل آباد ڈویژن کے اگلے مرحلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے جہاں انہوں نے ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی کابینہ سے میٹنگ بھی کی ۔ ضلعی صدر جناب نجف خان سیال نے ہمت کی اور اپنی کابینہ کے تعاون ضلعی شوری کا کامیاب اجلاس منعقد کرایا ۔

ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری جناب برادر زاہد حسین مھدوی کی مشترکہ کاوشوں سے 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ 2 بجے سہ پہر مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تنظیمی اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاؤہ ، تحصیل ، اوریونٹس کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔

تمام یونٹس نے اپنے اپنے علاقے اور حلقے کی رپورٹس پیش کیں جن کو صوبائی صدر یونٹس کی کارکردگی کو سراہا ۔ ضلعی شوری کے اجلاس کے بعد علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب نے اجلاس میں شریک لوگوں سے خطاب کیا ۔جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔

علامہ صاحب نے شعبہ جاتی پروگرام تفصیل سے ڈسکس کیا اور آئندہ اجلاس تک ٹاسک دیا کہ شعبہ تنظیم سازی کے چارٹ پر مقابلہ ہوگا ۔ جو بھی تنظیم سازی کے 9 نکاتی پروگرام کو دستور کے مطابق اجراء کرے گا اسے قیمتی انعام سے نوازا جائے گا ۔

آخر میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے شرکاء اجلاس سے حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی اور الیکشن کے حوالے سے قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا الیکشن کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی مومنین تک پہنچایا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree