ایم ڈبلیوایم سمن آبادٹاؤن لاہور کے سابق صدر سید کاظم رضا نقوی کے انتقال پر علامہ علی اکبرکاظمی کی اہل خانہ سے تعزیت

21 فروری 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی لاہور میں سمن آباد ٹاؤن کے سابق صدر مرحوم سید کاظم رضا نقوی کی رہائش گاہ آمد اور اہلخانہ سے تعزیت ۔سمن آباد ٹاؤن ۔لاہور کے ٹاؤن سابق صدر مرحوم سید کاظم رضا نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ سمن آباد پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بڑے بھائی سید علی رضا نقوی سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ مرحوم سید کاظم رضا نقوی چند دن پہلے گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج تھے جب ان کا انتقال ہوا ۔مرحوم سید کاظم رضا نقوی کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔وہ ایک ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے ۔

 مرحوم ہمہ وقت قومی ذمہ داری کی تکمیل کے کوشاں رہتے ۔آج جہاں ان کے اہلخانہ عزواقارب ان کے بچھڑنے پر غمگین ہیں وہیں مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کا ہر کارکن بھی ان کی جدائی پر دکھی نظر آتا ہے ۔ وہ ایک تنظیمی اثاثہ تھے ۔ وہ تمام  تنظیمی پروگراموں میں صف اول میں نظر آتے تھے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی ۔ برادر کاظم جعفری کربلائی ، آفتاب ہاشمی سنئر نائب صدر ضلع لاہور اور ظہیر کربلائی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree