وحدت نیوز(لاہور)لاہور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو بریفننگ دے رہے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی رہائش گاہ پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان کو بیٹھا کر لاہور میں ضمنی الیکشن کے متعلق بریفننگ لی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
لاہور میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین اپنی اپنی فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات اور تمام پیشرفت اور موومنٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے بریفننگ کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور آگے آنے والے دنوں مزید اقدامات کی ہدایات جاری کیں ۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آپس میں مزید ہم آہنگی اور مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے اھداف تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کی مضبوط ٹیم کی تشکیل سے معاملات مزید بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے ان شاءاللہ ۔ اس نشست میں صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی بھی موجود تھے ۔