مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم عزاداری ونگ سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا پہلا باضابطہ اجلاس

22 اپریل 2024

وحدت نیوز (لاہور) عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر عزاداری ونگ جناب ملک اقرار حسین علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے 20 ضلعی و تحصیل نمائندوں نےشرکت کی۔عزاداری ونگ پنجاب کا یہ پہلاباضابطہ اجلاس تھا ۔ اجلاس کا پہلاسیشن خالصتاً تنظیمی تھا جس میں عزاداری ونگ بنانے کی غرض وغایت کو بیان کیا گیا اور مسئولین کی ذمہ دایاں اور وظائف پر روشنی ڈالی گئی ۔

 جناب آصف ایڈووکیٹ مرکزی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیو ایم نے بڑے اچھے انداز میں عزاداری ونگ کے ممبران کو کام کرنےطریقہ اور روش پر بریفننگ دی ۔ جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی صوبائی صدر افتخار حسین عزاداری ونگ نے کہا کہ عزاداری  شہ رگ حیات ہےشہید قائدؒ کے اس فرمان کے مطابق ہم اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا جانتے ہیں ۔

ڈاکٹر افتخار صاحب نے کہا پہلے مرحلہ میں ضلعی مشاورتی بورڈ اور ڈویژنل بورڈ بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہم ان شاءاللہ آپس میں جب رابطے میں آجائیں گے تو کام مشکل نہیں رہے گا ۔

 مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی نے کہا کہ میں تمام معزز مہمانان گرامی کو پنجاب آفس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگر تمام ونگز فعال ہوجائیں تو ہم ان شاءاللہ بہت ہی جلد اپنے اہداف تک پہنچیں گے ۔ رابطے کا فقدان نہیں ہونا چاہیے ۔ جس ضلع میں بھی عزاداری کے حوالے سے ایشو آتا ہے ضلعی مدر ونگ سے ملکے حل کرنے کی کوشش کریں اگر وہ ایشو حل نہ ہوا تو صوبائی عزاداری کونسل کے ممبران تک اس ایشو کو اٹھائیں اب صوبائی عزاداری کونسل اسے صوبائی مدر ونگ کے ذریعے ان شاءاللہ حل کی طرف لیجائے گی ۔ مذہبی رواداری کا پاس کریں دوسروں کے مقدسات کا احترام کریں اورعلماء کرام سے رابطے میں رہیں ۔ کبھی بھی توہین اور تکفیر کی حمایت نہ کریں ۔ اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی فضا کو پر امن بنائیں ۔

صوبائی عزاداری ونگ کے اجلاس کے آخرمیں مرکزی خطاب جناب اقرار حسین علوی صدر عزاداری ونگ پاکستان نے کیا انہوں نے کہا کہ عزاداری کے فروغ کے ہم ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے ان شاءاللہ ۔ عزاداری کی بقاء ہماری ترجیحات میں ہے اور اس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔عزاداروں سے رابطے مضبوط ہونے چاہیے ۔عزاداری سید الشہداءمکتب اہلبیت ؑ کے بقاء کی کی ضامن ہے۔

  مرکزی صدر عزاداری ونگ جناب اقرار حسین ملک نے عزاداری ونگ کے اغراض ومقاصد ،تنظیمی ڈھانچے ،مرکزی عزاداری ونگ،مرکزی ایگزیکٹیو کونسل عزاداری ونگ ، مرکزی مشاورتی بورڈ ،مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی برائے رہنمائی ومشاورت ، صوبائی ایگزیکٹیو کونسل ، صوبائی مشاورتی بورڈ ، صوبائی لیگل ایڈ کمیٹی ، ڈویژنل ایگزیکٹیو کونسل ،ڈویژنل مشاورتی بورڈ،ڈویژنل لیگل ایڈ کمیٹی، ضلعی ایگزیکٹیو کونسل،ضلعی مشاورتی بورڈ،ضلعی لیگل ایڈ کمیٹی ، تحصیل ایگزیکٹیو کونسل اور تحصیل لیگل ایڈ کمیٹی ڈھانچوں کی تشکیل کے بارے بڑی تفصیل سے بتایا ۔

مرکزی صدر عزاداری ونگ نے مزید کہا کہ جہاں بھی مشکل محسوس کریں صوبائی سطح پر رابطہ کریں اور صوبہ ہم آہنگی کے ساتھ وہ سارے امور مرکز کے ساتھ مشاورت سے حل کر لیئے جائیں گے جہاں صوبے کی ضرورت پڑی وہاں صوبائی مدر ونگ کے برادران سے استفادہ اور اثر رو رسوخ استعمال کریں گے جہاں مرکز کی ضرورت ہوئی وہاں مرکزی کابینہ کے معزز اراکین سے استفادہ کریں گے ۔

اس ہم اجلاس میں جناب علامہ گلزار حسین فیاضی صوبائی صدر علماءونگ، ظہیر کربائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ 20 اضلاع کے ضلعی اور تحصیل نمائندے شریک تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree