ایم ڈبلیوایم پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس، علامہ علی اکبر کاظمی نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کردیں

21 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی ماہانہ میٹنگ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ صوبائی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی اور کئی اہم امور اور معاملات میٹنگ میں زیر بحث آئے ۔ کئی اہم اور ضروری مسائل پر اہم مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ فیصلہ جات پر نظر ثانی کی گئی اور ان فیصلہ جات کے اجراء اور عملی اقدامات کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔ صوبائی شعبہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انکے عملی اقدامات کو سراہا گیا ۔

کابینہ کی اس میٹنگ میں جناب برادر شاہد جمال جن کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ، کو بطور صوبائی سیکرٹری تعلیم نامزد کیا گیا ۔ اسی طرح سنیئر برادر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی کو صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کے عہدے پر ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ ان شاءاللہ اگلی ماہانہ میٹنگ نومبر کے دوسرے عشرے میں میں منعقد ہوگی جس میں صوبائی شوری کے اجلاس کی  تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا ان شاءاللہ تاکہ نومبر کے آخر میں صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کیا جاسکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree