مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس، تمام ونگز کیلئے ہدایات جاری

21 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ صوبائی کوآرڈینیشن کونسل پنجاب کے اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت ونگ ، صوبائی عزاداری ونگ پنجاب ،صوبائی وحدت یوتھ ونگ پنجاب کی نمائندگی کے علاوہ صوبائی مدرونگ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے مسئولین موجود تھے ۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات پر غورغوض کیا گیا اور آئندہ تین ماہ اکتوبر ،نومبر اور دسمبر کی فعالیت اور اقدامات کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ۔ کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ونگز جو بھی عوامی پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ کرے وہ سب سے پہلے صوبائی اور ضلعی مدر ونگ سے ہم آہنگ ہو کر پروگرام ترتیب دے تاکہ فعالیت کی انجام دہی میں بہتری پیدا ہو ۔ تمام ونگز کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ کوآرڈینیشن کونسل کا اگلا اجلاس دسمبر کے آخر میں منعقد ہو گا ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree