چنیوٹ، ایم ڈبلیوایم کا این اے 99اور پی پی 96پر تحریک انصاف کے امیدوارمہر غلام محمد لالی او رمحترمہ سلیم بی بی بھروانہ کی حمایت کا اعلان

14 جولائی 2018

وحدت نیوز (بھوآنہ) مجلس وحدت مسلمین نے این اے99 اور پی پی 96 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، المصطفیٰ کالج بھوآنہ میں مجلس وحدت مسلمین ڈسترکٹ چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کررہی ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے99 مہر غلام محمد لالی کا کہنا تھا کہ میں سید اسد عباس نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا مشکور ہوں میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے ذمہ داران کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سب سے منظم جماعت ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد ہوا ہے۔

 کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی پی 96 محترمہ سلیم بی بی بھروانہ نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجلس وحدت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گی پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنوں میں جب پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہمارا اتحاد فطری ہے میں یہ بات تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا کہ مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ چنیوٹ مٰں بہت مظبوط اور منظم ہے 25جولائی کو مجلس وحدت مسلمین کے جوان اور کارکن پولنگ اسٹیشنز پر ہمارا ہراول دستہ ہوگا مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی ،سینئر رہنما سید عاشق حسین بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کا دن آپ کو بتا دے گا کہ مجلس وحدت کے کارکن آپ کے ساتھ کیا تعاون کرتے ہیں کارنر میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree