سید احسن رضا ایم ڈبلیوایم یونین کونسل 37ٹھٹھی غربی ضلع چنیوٹ کے صدر منتخب،صوبائی صدر علامہ اکبرکاظمی نے حلف لیا

09 مارچ 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ)ضلع چنیوٹ یونین کونسل 37 ٹھٹی غربی میں یونٹ سازی کی تقریب میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی شرکت ۔ جناب  حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی ضلع چنیوٹ میں تنظیمی یونٹ کی تشکیل کی تقریب میں شرکت اور اکثریت آراء سے منتخب ہونے والے یونٹ صدر برادر سید احسن رضا سے حلف لیا ۔

 اس موقع پر تنظیمی برادران کی کافی تعداد موجود تھی ۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری ، ضلعی صدر جناب انیس عباس زیدی کے علاؤہ ضلع چنیوٹ کی آرگنائزننگ کمیٹی معزز ممبران بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے تنظیمی برادران سے خطاب کیا اور تنظیم کی افادیت ،اہمیت اور ضرورت کے موضوع پر بہت ہی عمدہ گفتگو فرمائی جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree