ایم ڈبلیوایم ضلع فیصل آباد کے تحت عظیم الشان میلاد مدینۃ العلم کاانعقاد،شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

05 جنوری 2016

وحدت نیوز (فیصل آباد) معاشرتی بگاڑ سے پیدا ہونیوالی خرابیوں کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیمات محمدؐ و آل محمدؐ کی ترویج او ر اشاعت کو منظم کیا جائے۔آج کا میلاداسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے میلاد مدینۃ العلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تعلیمات محمد ؐو آل محمدؐ پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور تھوڑے عرصے میں ملکی فضا کو تبدیل کردیا ہے طاقت و قوت کا سرچشمہ و حدت ہے او رکوئی معاشرہ اس سے انکار نہیں کرسکتا۔شیعہ سنی اخوت کو پروان چڑھایاجائے مسلمان جتنے ایک دوسرے کے قریب ہونگے اتنے ہی طاقتور اور مضبوط ہونگے۔ہمیں کسی بھی طبقے کیخلاف تنقیدو نفرت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ہمیں برداشت اور ایک دوسرے کے احترام کو مقدم جاننا چاہئے،بعض مکاتب فکر کے کچھ لوگوں میں تنگ نظری دکھائی دیتی ہے اور وہ اپنے علاوہ پورے عالم اسلام کو کافر سمجھتے ہیں،آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنے اختلافات کو بلائے طاق رکھ امت محمدی کی عزت و وحدت کیلئے مل جل کرآگے بڑھیں گے۔

صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں شیخ باقر النمر سمیت 47افراد کے سرقلم کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،’’سعودیہ نواز‘‘ چینل نے باقرالنمر سمیت دیگر شہداء کی خبر کومنظر عام پر نہیں لائے،شیخ باقرالنمر کا قصور یہ تھا کہ وہ سعودی عرب میں جمہوریت اور شخصی آزادی کے حق میں تھے ،اسلام کے بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ شیعہ سنی لڑا کر حکومتیں پکی ہوتی ہیں شیخ باقرالنمر ایک عاشق رسولؐ اور بے گناہ انسان تھے انکے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے داعش کو پروان چڑھانے والے سن لیں کہ داعش کو اسرائیل اور یہودیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے طالبان اسرائیل اور یہودیوں کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں آج تک داعش اور طالبان نے کسی یہودی کمپنی کو نقصان نہیں پہنچایا،34اسلامی ممالک کا اتحاد ایران اور عراق کو کچلنے کا مشن ہے ،افغانستان ٹوٹ گیا اسکو بچانے کیلئے اسلامی ممالک نے اتحاد نہیں بنایا،سعودیہ میں شہزادوں کا جشن منانا جائز ہے جبکہ عید میلادؐ منانا درست تصور نہیں کیا جاتا۔اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن دشمنی نہیں ہوسکتی۔50ہزار بیگناہ اہل تشیع کو قتل کیا گیا،شہید باقرالنمرکی شہادت ضرور رنگ لائیگی سب علماء اکرام کی ذمہ داری ہے کہ شہید باقرالنمر کے قتل پر احتجاج کریں میلاد منانے والوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے،کراچی سے لیکر داتا دربار تک کتنے مزارات کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا لاہور ،راولپنڈی میں سڑکوں کے نام پر 15سے16مزارات کو گرایا گیا پاکستان میں شیعہ ،سنی جھگڑا نہیں ہے ،رحمت العالمین کے بابرکت مہینے میں ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے رب العزت پاکستان کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے۔پی آئی اے،ریلوے سمیت دیگر اداروں کو خسارے کے نام پر پرائیویٹ کیا جارہا ہے اگر ادارے خسارے میں ہیں تو اربوں ،کھربوں روپے میٹروبس،اورنج ٹرین پر لگانے کی بجائے اداروں کی بہتری پر صرف کیے جائیں پاکستان کو جب بھی ہماری قربانی کی ضرورت پڑے گی ضرور دینگے۔قوم کو عزت و آبرو کیساتھ آگے بڑھیں گے۔دعا گو ہیں کہ فیصل آباد سمیت پاکستان میں امن و امان ،اتحاد،اخوت بھائی چارے کی فضا قائم ہو تاکہ سب مل جل کر کام کریں۔میلاد کی پروقار تقریب میں علامہ احسان علی جعفری،ملک بخش الٰہی،سید حسنین شیرازی،سید شاہد نقوی،ماسٹر بشیر خان،مولانا فضل کاظمی،علامہ ذاکر نقوی،مولانا تصور جعفری،عرفان حسینی،علامہ ضیاء الرحمن انوری،محی الدین کاظمی ایڈووکیٹ،مولانا حبیب رضا،مولانا منشاء سالک،سید مجاہد حسین،قاری عبدالحفیظ،چیئرمین یونین کونسل183چوہدری صباح بن ستار،سید صفدر رضا،پرویز اکر م میدانی ،مولانا محمد ابراہیم،علامہ فضل عباس،دلدار شاہ،سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام وذاکرین بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree