وحدت نیوز (اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس امام بارگا ہ سجادیہ دیپالپور میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض مرکزی سیکرٹری جوانان ڈاکٹر محمد یونس صاحب اور صوبائی نمائندے برادر زاہد حسین نے ادا کئے ۔اراکین ضلعی شوریٰ کی اکثریت نے جناب صابر حسین چھچھر کو اگلے تین سالوں کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ۔نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اگلے تین سالوں میں مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔