علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

24 جولائی 2013

islamabadوحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین تحفظ مزارات کمیٹی کے زیراہتمام شام میں حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ان حملوں کی مذمت کیلئے دفتر خارجہ کو یادداشت پیش کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ریلی اسلام آباد کی مرکزی امام بارگا اثنائے عشری جی 6 ٹو سے نکالی گئی، جو وزارت خارجہ تک جانا چاہتی تھی، تاہم انتظامیہ نے ریلی کو ریڈیو پاکستان چوک کے قریب شاہراہ دستور پر روک دیا، جہاں پر دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطیٰ محمد جانباز خود آئے اور یاد داشت وصول کی۔ یاد داشت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ سے ایسے شرمناک واقعات کی روک کیلئے احتجاج ریکارڈ کرائے، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور راولپنڈی اسلام آباد کے تحفظ مزارات کمیٹی کے چیئرمین تطہیر عالم رضوی نے کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree