عالمی سازشیں ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا، علامہ حسن رضا قمی

26 جولائی 2013

lahore protestوحدت نیوز (کراچی) شام میں نواسئ رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار پر افسوسناک حملے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور میں فیروزپور روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی مسجد الحسین ماربل مارکیٹ اچھرہ سے برآمدہوئی اور فیروز پور روڈ پر اچھرہ چوک میں دھرنا دیا گیا، جہاں ریلی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن رضا قمی نے کہا کہ امریکہ اور اس کی حواری قوتیں تاریخ اسلام کی عظیم ہستیوں کی یادگاریں اور نشانات مٹا کراسلام کی عظمت رفتہ مسلمانوں کے اذہان سے محو کر دینا چاہتی ہیں لیکن عالم اسلام تمام تر فروعی اختلافات بھلا کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ نواسئ رسول سیدہ زینب بنت علی سلام اللہ علیہانے اپنے نانا (ص) کے دین کی سربلندی اور بقا کیلئے کربلا سے لیکر دمشق تک ناقابل فراموش قربانیاں دیں اور اپنے نانا (ص) کے دین کے پرچم کو کمال عزم وہمت کے ساتھ سربلند رکھا، یہی وجہ ہے کہ آج اسلام دشمن قوتیں ان کی آرام گاہ کے درپے جبکہ عالم اسلام ان کے مقدس مزار پر بہیمانہ حملے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسول(ع) اور اصحاب (رض)سے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصاریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا، شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں، ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے۔ علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصاریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جو شام میں روضہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے، روضہ بی بی زینب سلام اللہ علہیا اور اصحاب کرام (رض) کے مزرات کی توہین دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے آلۂ کاروں نے نبی زادی سلام اللہ علیہا کے مقدس مزار پر حملہ کر کے عالم اسلام کی غیرت کو للکارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ، اسرائیل اور کچھ عرب ممالک نے درندہ صفت انسانوں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کر کے خانوادہ رسالت کی عظمت و تکریم پر حملہ کرایا ہے لیکن اب عالم اسلام پر صیہونی سازشیں آشکار ہو چکی ہیں اور اب جگہ جگہ عبرت ناک شکست ان اسلام دشمن قوتوں کا مقدر ٹھہرے گی، احتجاجی جلسہ سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree