وحدت نیوز(لاہور )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کی نواسی رسول ﷺ دختر خلیفتہ المسلمین حضرت علی ؑ ثانی زہراؑ حضرت بی بی زینبؑ کے ورضہ مقدس اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
لاہور میں جامع مسجد الحسینؑ سے علامہ حسن رضاقمی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی جو مین فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے مظاہرین احتجاج کرتے رہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسولﷺ اور اصحابؓسے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا۔شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں ۔ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے ۔
علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھے جو شام میں روضہ بی بی زینبؑ پرخارجی دہشت گردوں کے حملے کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے روضہ بی بی زینبؑ اور اصحابؓ کرام کے مزرات کی توہیں دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔
مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں اور ماتمی جلوس نکالے گئے لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ، چونیاں، سرگودہا، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، بھکر، ملتان، اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔
روضہ حضرت زینب (س) کے حملے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی جانب سے روز جمعہ یوم احتجاج منایا گیا