جنرل سلیمانی وابومہدی المہندس کی شہادت ،شیطان بزرگ امریکہ نے خطے میں امن داو پر لگا دیا ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

03 جنوری 2020

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئر مہدی المہندس کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، شیطان بزرگ امریکہ نے خطے میں امن داو پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام کی شہادت مسلم امہ کیخلاف نئی جنگ کا آغاز ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عراق و شام میں داعش کی شکست سے گہرا زخم لگا تھا، عراق و شام میں داعش کی شکست جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی کے باعث ہی ممکن ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ امریکہ انہیں ایک عرصے سے نشانہ بنانے کیلئے موقع کی تلاش میں تھا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ امریکہ نے ملت اسلامیہ کا عظیم بازو قلم کر دیا ہے، اب اسے یقیناً اس کا بدلہ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کیخلاف پوری ملت اسلامیہ اپنے بردار اسلامی ملک ایران کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی عراق و شام میں اہلبیت اطہار علیہ السلام اور صحابہ کرم (ر) کے مزارات کی محافظت بھی کر رہے تھے۔ انہوں نے امام زمانہ (ع) کی بارگاہ اقدس میں بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree