لاہور: شہید علامہ ناصر عباس کا جسد خاکی گورنر ہائوس پہنچ گیا، علامہ ابوزر مہدوی کی زیر قیادت دھرنا شروع

16 دسمبر 2013

وحدت نیوز(لاہور) طویل جلوس کی شکل میں شہید علامہ ناصرعباس کی میت گورنر ہائوس کے باہر مال روڈ پر پہنچ گئی، جہاں مجلس وحدت مسلمین، عزاداری کونسل پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر شیعہ تنظیموں کے ہزاروں کارکن جمع ہوچکے ہیں جبکہ مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ زید ہسپتال سے گورنر ہائوس آنے والے جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی اور علامہ امتیاز کاظمی کر رہے تھے۔ کارکنوں نے میت گورنر ہائوس کے باہر رکھ کر روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ کارکن پنجاب حکومت، رانا ثناءاللہ اور دہشتگردوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ لاہور کی فضا اس وقت لبیک یاحسین، لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ سخت سردی کے باوجود مظاہرین کی ایک بڑی تعداد گورنر ہائوس کے باہر جمع ہو رہی ہے جبکہ مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں اور سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی معزولی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree