ملت جعفریہ اہل سنت بھائیوں کے ہمراہ وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،علامہ ضیغم عباس

04 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آبادکے رہنما علامہ ضیغم عباس ، علامہ علی شیر انصاری اور راحت کاظمی سمیت وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نےخصوصی  شرکت کی۔ اس کے علاوہ دھرنے میں سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں مرد و خواتین نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ضیغم عباس ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضااور فیصل رضا عابدی نے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کا دفاع فوج کی وجہ ہے، دشمن چاہتا ہے کہ پاک فوج کو متنازعہ بنایا جائے، لیکن بیس کروڑ عوام یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملت جعفریہ اہل سنت بھائیوں کے ہمراہ وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree