حکومت سندھ اور پنجاب جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے، علامہ مقصودڈومکی

08 جون 2015

وحدت نیوز (سکھر) بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن ہے، پیپلز پارٹی اور نوازلیگ نے عوام کو بلدیاتی نمائیندوں سے محروم رکھ کر اپنی غیر جمہوری سوچ کا ثبوت دیاہے اب جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواصوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہوچکے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اب صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصودڈومکی نے حسن ہاؤس سکھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ، ممبر بلدیاتی کمیٹی سندھ اطہر حسین لاشاری،سید غلام شبیر نقوی ،منور حسین جعفری ،مشتاق حسین اور نثار احمد ابڑوبھی موجود تھے۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور سندھ سطح پر ہم خیال جمھوری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرے گی،مجلس وحدت مسلمین آئیندہ انتخابات میں بہتر کردار کے حامل نمائندوں کو سامنے لائے گی جن کا مقصد کرپشن اور مفادات کے حصول کے بجائے عوام کی خدمت ہوگا سندھ کے عوام شدید مسائل کا شکارہیں پینے کا صاف پانی ، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہروں میں گندگی کے ڈھیراور ٹوٹے ہوئے روڈ راستے حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت ہیں دوسری طرف حکمران طبقے کی کرپشن اقرباٗء پروری ،بدانتظامی ،نااہلیاور بددیانتی کے قصے زبان زد عام ہیں ۔

اس صورتحال میں سندھ کے عوام کسی متبادل کی تلاش میں ہیں مجلس وحدت مسلمین نے موجودہ صورتحال کے سلسلے میں مسلم لیگ (ق) ، اے پی ایم ایل ، پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو ، جمیعت علماء پاکستان ، سنی تحریک سے ملاقات اور مذاکرات کئے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال پرگفتگوکے ساتھ ساتھ مجوزہ الائینس پر ابتدائی مشاورت کی گئی جبکہ ہم سندھ کی دیگر سیاسی اور قوم پرست قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ،مجلس وحدت مسلمین ۸ جون کو صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں ،سندھ بھر میں ڈویزنل اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ہم سندھ صوبے کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں جس میں تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ،مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والی قومی جماعت ہے جو ملک سے فرقہ واریت ،دھشتگردی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا اخاتمہ چاہتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree