علامہ مقصودڈومکی کا مٹیاری کا دورہ،متاثرین سے ملاقات، حملہ آور وڈیرہ علی احمد نظامانی اورجعفرسہتو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

01 اگست 2016

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹر ی جنرل علامہ مقصودڈومکی نےسیکریٹری فلاح بہبود عالم کربلائی ، ضلع  مٹیاری کی سیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین اور سید فرمان علی شاہ کاظمی کے ہمراہ تعلقہ ھالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن ملوک خان لغاری  میں پیپلز پارٹی کے رہنما وڈیرہ علی احمد نظامانی اور گینگ وار سرغنہ جعفرسہتو کے کارندوں کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور حامیوں کی املاک پر حملے سے متاثرہ افراد سے  ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق علامہ مقصودڈومکی نے وڈیرے کی لشکر کشی کے نتیجے میں تباہ ہونی والی املاک اور نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کی روداد بھی سنی ، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کے ساتھ ہی متعلقہ تھانے سے پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو انصاف دلانے کے دعوے کیئے، علامہ مقصودڈومکی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی رہنما علی احمد نظامانی اور جعفرسہتو کے اس ظلم پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان دہشت گرد عناصرکی پشت پناہی کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور لوٹ مارمیں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ مجلس وحدت مسلمین شدید احتجاج پر مجبور ہوگی، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کی اطلاع ملتے ہی مخالف گروہ نے مین شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا اور ایم ڈبلیوایم قائدین کا راستہ روکنے کی کوشش کی بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عالم کربلائی کی مدلل گفتگو سے شکست کھانے کے بعد انہوں نے راستہ چھوڑ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree