ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی بلاجواز گرفتار

04 جنوری 2017

وحدت نیوز (کراچی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بیلنس پالیسی کا ایک اور شاخسانہ ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل سید زین رضا رضوی کو کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ نصف شب زین رضا رضوی  کے گھر سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکرانہیں گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، اہل خانہ کے مطابق سکیورٹی اہلکار زین رضا کی موٹر سائیکل بھی ہمراہ لے گئے ہیں، واضح رہے کہ زین رضا رضوی ضلع وسطی میں سیاسی وسماجی سرگرمیوں میں کافی فعل شخصیت ہیں جن کی اتحاد بین المسلمین کے قیام کے لئے بھی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

زین رضا رضوی کی بلاجواز گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اور کراچی ڈویژ ن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو چادر اور چار دیواری کی پامالی قرار دیا ، رہنمائوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ظالم اور مظلوم کوایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے ملت جعفریہ کے اضطراب میں شدت آتی جا رہی ہے ،حکمران ایم ڈبلیوایم کے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ، زین رضا رضوی بے قصور ہیں سکیورٹی داروں کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے وگرنہ ان کی گرفتاری اغواءشمار کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree