شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ ملک میں رائج انصاف کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے،علی حسین نقوی

27 فروری 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے  پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیںگے، کالعدم جماعتوں اور انتہا پسندوں سے حکومتی شخصیات کے دوستانہ روابط افسوسناک اور شہدا کے خون سے غداری ہے، انتہائی افسوسناک ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد بھی ہمیں انصاف فراہم نہ ہو سکا، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکرٹریٹ سولجربازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی۔عالم کربلائی ،حیدر زیدی ،شفقت لانگا،مولانا علی نقوی ،منور جعفری و دیگر موجود تھے۔

 علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا ءکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیںگے،  شدت پسندی کے خلاف تمام معتدل جماعتوںسے مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی، کالعدم جماعتوں اور انتہا پسندوں سے حکومتی شخصیات کے دوستانہ روابط افسوسناک اور شہدا کے خون سے غداری ہے ، پوری قوم اس منافقانہ طرز عمل پر سراپا احتجاج ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قومی سطح پر دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع کو اٹھانا پڑا، ہمارے بہترین پروفیشنلز،ڈاکٹرز،وکلا، پروفیسرزاور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد بھی ہمیں انصاف فراہم نہ ہو سکا ، شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ لچک کا یہ مظاہرہ ملک میں رائج انصاف کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے لبادے میں چھپ کر یہو د و نصاری کے مفادات کے لیے سرگرم نام نہاد مسلم حکمرانوں کو آشکار کرنے کا وقت اب آگیا ہے، داعش،النصرہ، طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا تعلق اسلام سے نہیں صیہونیت سے ہے، روشن اسلامی تشخص کو داغدار کرنے کے لیے ان اسلام دشمن قوتوں کو متحرک کیا گیاہم ملک دشمن عناصرکی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree