سانحہ عاشورہ جیکب آباد میں ملوث دہشت گردوں کا باعزت بری ہوناریاستی اداروں کے منہ پر تماچہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

03 جون 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں دھشت گردی کے مسلسل سانحات کے باوجود دھشت گردوں کے خلاف اداروں کا غیر سنجیدہ رویہ جاری ہے، انتہائی افسوس کے ساتھ سانحہ جیکب آباد کے متاثرین نے دیکھا کہ کس طرح اٹھائیس معصوم انسانوں کے قاتل دھشت گرد باعزت بری ہوگئے، جبکہ ابھی تو ہمارے زخمیوںکے زخم بھی ٹھیک نہیں ہوئے۔سانحہ شب عاشور جیکب آباد میں ملوث دھشت گردوں کی رہائی عدل و انصاف کا قتل ہے، ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اٹھائیس معصوم انسانوں کے قاتلوں کا باعزت بری ہونا ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد پریس کلب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید فضل عباس شاہ ،علامہ سیف علی ڈومکی، نثار احمد ابڑو ،حسن رضا غدیری ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کی رہائی سے متعلق اپنے خدشات سے ہم نے ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اور سندہ حکومت کے ذمہ داران کو آگاہ کردیا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کی جانب سے دھشت گردوں کی رہائی میں سہولتکار کاکردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کا وعدہ کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ملوث افراد اور کوتاہی کے مرتکب افراد سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس ہائی کورٹ میں اپیل کے لئے متعلقہ وکلاء کولکھیں گے۔  جیکب آباد سانحہ شب عاشورمیں ملوث دھشت گردوں کی رہائی کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اس سے قبل شکارپور میں گرفتار بدنام زمانہ دھشت گردوں کو بھی باعزت بری کیا گیا تھا۔ اب یہ بات سب کو سمجھ آجانی چاہئے کہ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود ملک سے دھشت گردی کیوں ختم نہیں ہورہی۔

انہوں نے مذیدکہا کہ سانحہ سیہون شریف کو چار ماہ گذر گئے مگر آج تک سانحے میں ملوث مجرموں کو بے نقاب نہیں کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں سانحہ سہون شریف کے مجرموں کو جلد بے نقاب کرتے ہوئے انہیں سزا دی جائے۔ ایک طرف دھشت گرد رہا کر دیئے گئے ہیں تو دوسری طرف جیکب آباد میں بعض اہم شیعہ مراکز اور مدارس سے سیکورٹی بھی واپس لی گئی ہے، اس سلسلے میں ہم نے بار ہا  ایس ایس پی اور پولیس کے دیگر ذمہ داران کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر دھشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں خصوصا جیکب آباد اور شکارپور میںبھر پور آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
                      
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مصیبت میں ڈال دیا ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق حکمرانوں کے دعووں کے باوجود  ماہ صیام میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو دھرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔کرپشن میں غرق حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ واپڈا اور وفاقی حکومت سندہ میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج مجلس وحدت مسلمین ، سندھ بھر میں یوم احتجاج منارہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree