وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے امام علی علیہ السلام نے دینِ خدا کی سر بلندی کےلیے پوری زندگی جدوجہد کی اور تمام مشکل اوقات میں دینِ خدا کا سہارا بنے۔امام علی علیہ السلام ایک انسان کامل اور بشریت کے لیے نمونہ عمل ہیں ۔ہم سیرت علوی کو اپنا کر دنيا میں عظیم مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پھر شیطانی طاقتیں دینِ اسلام کو مٹانے کے لئے میدانِ عمل میں آچکی ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتوں نے داعشی دہشتگردوں کے ذریعے دینِ مقدس اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی نا پاک جسارت کی ہے۔امام علی علیہ السلام کی سیرت اپنا کر ہم اس دور کے نظام کفر نظام طاغوت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آل سعود عصر حاضر کے وہ منافقین ہیں جو دینِ اسلام کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں ،مولا علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو با بصیرت ہونا چاہئے تاکہ وہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیرت علوی کو اپناتے ہوئے ہم اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں ۔