چیف جسٹس آف پاکستان ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواءکا ازخود نوٹس لیں ، علامہ مقصودڈومکی

06 نومبر 2017

وحدت نیوز(رانی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے رانی پور نیشنل پریس کلب میں ضلعی رہنما ضمیر حسین، بیگ علی جعفری اور پرویز احمد خاکی کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں سید ناصر عباس شیرازی کی اغوا نما گرفتاری ، لاقانونیت کی انتہا ہے۔ پوری قوم کو اس اغوا نما گرفتاری پر شدید تشویش ہے۔ رانا ثناء اللہ اور پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیاں افسوس ناک ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لے کر سید ناصر شیرازی کے اغوا تک ن لیگ اور پنجاب حکومت کا مجرمانہ کردار نا قابل قبول ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی کا اغوا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ لاہور کے مین روڈ پر اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں ملکی سطح کے ایک سیاسی رہنما کا اغوا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی کے اغوا کا از خود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا جبر اس کے زوال کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندہ کے بہادر عوام اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکن قائد وحدت کے ہر حکم پر لبیک کہنے اور احتجاجی تحریک چلانے کے لئے آمادہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree