سیرت نبوی ﷺ مکمل ضابطہ حیات اور نجات بشریت کی ضامن ہے،علامہ مقصودڈومکی

30 نومبر 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب جشن منعقد کی گئی۔ تقریب جشن میں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ سیدالانبیاء ﷺ سے عشق و مودت کے اظہار کا مہینہ ہے ، ہمیں اس مہینے میں اپنے کردار کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں ڈھالنا ہوگا، سیرت نبوی ﷺ مکمل ضابطہ حیات اور نجات بشریت کی ضامن ہے۔ سیرت نبوی عصر حاضر کی تارکیوں میں نور کی کرن بن کر ہمارے کردار کی تعمیر کرے گا۔ مصطفی ﷺ سے عشق اور مودت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی عملی زندگی کو سیرت مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ آج ہماری پسماندگی کا بنیادی سبب تعلیمات اسلامی اور سیرت مصطفیٰ سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس ہمارے عشق و مودت کا اظہارہیں۔ انہوں نے خیرپور میں تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے عاشقان رسول ﷺ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندہ دھرتی میں نفرتوں کو ہوا دینے کی سازش قرار دیا،اس موقع پر تقریب جشن سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا منور حسین سولنگی، سید غلام شبیر نقوی نے خطاب کیا جبکہ اسکول کے طلبہ سید شاہد حسین شاہ، حفیظ اللہ،محمد تقی، ثاقب علی، سدرہ بتول، طیبہ بتول، طاہرہ بتول و دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree