پیغمبر رحمت ﷺ نے ہمیں محبت اور اخوت کا درس دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

01 دسمبر 2017

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کے سلسلے میں مدرسہ خاتم النبیین ﷺ جیکب آباد میں تقریب جشن منعقد ہوئی۔ جشن کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی، ضلعی رہنما مولانا حسن رضا غدیری، برادر منور علی سولنگی، سید سراج شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں برادران اہل سنت انجینئر عید محمد ڈومکی، وڈیرہ کریم بخش ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ھفتہ وحدت اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعے پر ہمیں شیعہ ،سنی وحدت و اتحاد کا عزم بالجزم کرنا ہوگا۔ اسلام دشمن سامراجی قوتین امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینا چاہتی ہیں۔ مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینے والے عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کی خدمت کررہے ہیں۔ پیغمبر رحمت ﷺ نے ہمیں محبت اور اخوت کادرس دیا ہے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سجاول علی شیخ، سید علی شاہ، مولانا عبدالخالق منگی و دیگر شریک ہوئے۔ دریں اثناء عید میلاد النبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ مقصودعلی ڈومکی، آغا سیف علی، حسن رضا غدیری اور اہل سنت رہنماء انجینئیر عید محمد کی قیادت جلوس نکالا گیا جو جیکب آباد شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree