روشنیوں کا شہر کراچی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہے، میر تقی ظفر

28 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کا معاشی حب کراچی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہےسندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثرانتظامات میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے وحدت ہائو س کراچی میں ڈویژنل پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گلی کوچوں میں کھڑا سیوریج کا گندابدبودارپانی شہریوں میں وبائی امراض کا باعث بن رہاہے ، جب کے کڑوڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بنائی گئی سڑکیں بھی تباہ حالی کاشکار ہوچکی ہیں ، بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کے بہانے بناکراپنی ذمہ داریوں سے فراراختیارکررہے ہیں، لیاقت آباد، سولجربازار، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹائون ، لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں کےعوام سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیرکے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ، شہریوں کو پیدل آمد ورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نےکہاکہ کراچی کے شہری صوبائی اور شہری برسراقتدار جماعتوں کے درمیان سیاسی رسہ کشی کے باعث رل رہے ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے باسیوں کو سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیرسے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree