شہدائے وحدت ملت جعفریہ کی سیاسی واجتماعی شناخت کے حصول کی راہ کے عظیم شہید ہیں ،علامہ صادق جعفری

31 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفدنے  ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں شہدائےوحدت کراچی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاراورقبور شہداءپر  فاتحہ خوانی کی ،شہید ِ وحدت صفدرعباس کے گھر اہل خانہ اور تنظیمی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ شہدائے دین  اسلام کی حیات وشہادت  دونوں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہمیں کسی صورت ان پاکیزہ شہداءکے راستے کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہئے، شہدائے وحدت ملت جعفریہ کی سیاسی واجتماعی شناخت کے حصول کی راہ کے   عظیم شہید ہیں ، جنہوں نے زمانے کے فرعونوں ، نمرودوں اور یزیدوں کو للکاراتھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم سیاسی واجتماعی میدان میں مضبوط بنیادوں پر کھڑے ہوئے بغیر ظالم وجابر حکمرانوں سے اپنے جائز حقوق حاصل نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہاکہ شہدائے وحدت کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی برسی کا مرکزی اجتماع چشتی نگر میں آئندہ ہفتے انشاءاللہ منعقد ہوگا، اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، آرگنائزر ضلع شرقی علامہ احسان دانش، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر،سیکریٹری وحدت یوتھ کراچی کاظم عباس، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی اور ایم ڈبلیوایم چشتی نگر یونٹ کے ذمہ دارا ن بھی ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree