وحدت نیوز (شہداد کوٹ) مکاتب ولایت کے زیراہتمام قرآن و دینیات سینٹرز کے اساتذہ، طلاب و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ دین مقدس اسلام نے علم اور قلم کو بڑی اہمیت دی ہے قرآن کریم میں اللہ نے فرمایا مجھے قسم ہے قلم کی اور اس تحریر کی قسم جو قلم سے لکھی جاتی ہے۔ قلم ذریعہ تعلیم ہونے کے باعث مقدس و محترم ہے۔ تشیع کو پاکستان میں اپنے جوانوں کی تعلیم و تربیت کو پہلی ترجیح قرار دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خصوصادینیات سینٹر کے اساتذہ کوچاہئے کہ وہ مطالعے کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ حصول علم کی جدوجہد گہوارے سے قبر تک جاری رہنی چاہئے۔ اس موقع پر مکاتب ولایت پاکستان کے مولانا مراد علی بلاغی، مولانا ممتاز علی ایمانی و دیگر نے خطاب کیا۔ در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے شہداد کوٹ میں شیخ محمد اقبال سے ان کے بہنوئی اور فیصل خان مغیری سے ان کے چچا جبکہ سعید خان چانڈیو سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر قبائلی رہنما سردار سجاد حسین سومرو سے ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید اکبر علی شاہ، اراکین ضلع و تحصیل کابینہ ان کے ساتھ تھے۔