نظام ولایت وانقلاب اپنی منزل عروج کیجانب گامزن اور عالمی استکباری نظام کو چیلنج کر رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

12 فروری 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیائے کفر و طاغوت کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اور فکر خمینی ؒ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جس سے مستکبرین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑہ رہی ہے جو اقوام عالم کے لئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کے لئے خیر و سعادت ہوں گے۔ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔
               
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور ولایت کی تجلی بن کر چمکا جس نے دنیا کے اندھیروں کو روشنی سے بدل دیا۔امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کے لئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کے لئے زمینہ سازی کرے۔  نائیجریا سے لے کر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree