ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے زیر اہتمام خراسان روڈ پر جشن مولود کعبہ کاشاندار انعقاد،شیعہ سنی اکابرین کی شرکت

05 اپریل 2018

وحدت نیوز(کراچی)  صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ھفتہ وار دعائے توسل اور جشن مولود کعبہ یوم ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ھواجسمیں علماء ، ذاکرین ، مذہبی ، سماجی ، قومی ، ماتمی انجمنوں ، اسکاؤٹس، وکلا ، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی، سیاسی شخصیات ، مشہور و معروف نعت ، منقبت خواں، سنی و شیعہ رہنماؤں اور مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی دعائے توسل کی تلاوت آغا شہریار علی نے کی بعد از ختم دعا جشن مولود کعبہ سے شیعہ سنی نعت و منقبت خواں حضرات ، سید ناصر آغا ، ماسٹر غلام عباس ، سجاد حیدر ، شہریار ، حکیم فیضِ سلطان، عبدالواحد قادری ، شاید رضا قادری ، نقی لاھوتی ، قاسم بھوجانی، محمد مہدی ، علی مصطفیٰ ، علی رضا حیدری ، نیاز حسین ، نے بارگاہ امامت میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مولانا اختر عباس نقوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی ، ذاکر اہلبیت نقی نقوی ، حسن صغیر عابدی ، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ایسی محافل جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، نعت و منقبت خواں شامل ھوں تو ملک سے تکفیری فکر اور دشت گردی کے خاتمے کا باعث ھونگی ،علامہ احمد اقبال رضوی نے فلسطین ، مقبوضہ کشمیر ، یمن ، بحرین ، سعودی عرب میں نہتے مسلمانوں کی شہادتوں پر شدید مزمت کی اور انہیں بدترین ریاستی دشتِ گردی قرار دیاامریکہ ،اسرائیل ،بھارت ،سعودی عرب کا شیطانی اتحاد مسلمانوں کا قتل عام کررہا ھے،اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر مظالم و ریاستی جبر وتشد مجرمانہ طور خاموش تماشائی بنے ھوئے ہیں،یمن ، بحرین ، سعودی عرب ، نائجیریا ، برما میں خواتین ،بچوں ، بزرگوں ، علماء کرام پر ظلم کے پہاڑ توڑ جا رھے ہیں لیکن اس کے باوجود انکے اندر جذبہ جہاد اور شوق شہادت ختم نہیں کیا جاسکا ھے،آج علیؑ والے ہی ہیں کہ پوری دنیا میں دشمنان اسلام امریکہ ،اسرائیل سے ڈٹ کر مقابلہ کررھے ہیں آج انھیں علی والوں نے شام ، عراق سے داعش اور تکفیری دشتِ گردوں کا صفایا کیا۔

 انہوں مزید کہا کہ تکفیری دشت گردوں نے سر زمین پاکستان میں بھی اسکولوں ، پاک افواج ، مساجد و امام بارگاہوں میں بم دھماکے ، فائرنگ اور بسوں سے اتار کر شناخت کر کے بے دردی کے ساتھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور بسوں کو آگ لگایا تھا ہم اہلبیت و مولا علی کے ماننے والوں نے ہی تکفیریوں کا مقابلہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے ڈپٹی سکریٹری جنرل عقیل احمد ایڈووکیٹ ، رابطہ سکریٹری نزیر علی ، علی عباس ، محمود آباد یونٹ کے ارکین ، بوتراب اسکاوٹ کے محمد مہدی ، ضامن عباس نقوی ، الخدام اسکاؤٹ عباس علی ، خادمان علم کمیٹی ، ندیم رضوی ، حیدر کرار ٹرسٹ رضی حیدر رضوی ، پاسبان عزا جنرل سکریٹری آغا علی حیدر ، دانش عابدی ، احسن رضوی ، مزمل حسین کاظمی ، عون محمد خواجہ ، مولانا علی رحمت حجتی ،علی رضا نامدار بھی موجود تھے۔آخر میں سانحہ 3 اپریل 2012چلاس گلگت بلتستان کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مومنین و مومنات میں نیاز مولا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree