عاشقان امام عصرعج کوشیاطین عالم کے تیروں پر نظر رکھنی چاہئے،جو ان تیروں کاہدف ہو وہ سب سے بڑا حق کا علمبردارہے،علامہ مقصودڈومکی

26 اپریل 2018

وحدت نیوز (شہدادکوٹ ) شہدادکوٹ میں جشن انوار شعبان کے سلسلے میں امام بارگاہ دربار فاطمہ میں منعقدہ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ حجت خدا حضرت امام زمانہ ؑ کے ظہور کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ویسے دشمنان اسلام اور دشمنان انسانیت کی سازشوں میں تیزی آرہی ہے، منتظرین امام زمانہ ؑ کو عالمی حالات اور دشمن کی سازشوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ عاشقان امام عصر ؑ کو شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے تیروں پر نظر رکھنی چاہئے، جو دشمن کے تیروں کا ہدف ہو وہ زیادہ حق کا علمبردار ہوگا۔ رہبر معظم، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، ابراہیم زکزاکی اور انصار اللہ سے دشمن کی عداوت بلا سبب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان علی ؑ اور ہزارہ مومنین کا قتل تشویشناک ہے۔ حکومت کے بلند وبالا دعووں کے باوجود بلوچستان سے لشکر جھنگوی اور داعش کے تربیتی مراکز کو ختم نہیں کیا جارہا۔ ملت جعفریہ کو وطن عزیز پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے مومنین اکیلے نہیں ہیں ،پوری قوم ان کے درد کو محسوس کر رہی ہے، کوئٹہ کے مظلوم شیعوں اور ہزارہ قبیلے کی نسل کشی کا چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں شیعت کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف شیعہ رہنماؤں اور مساجد، امام بارگاہوں و مدارس کی سیکورٹی واپس لی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ شخصیات اور اداروں کی سیکورٹی جلد واپس کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree