ملک میں موجود امریکی سفارتخانہ داعش کی سرگرمیوں کو منظم اور ملک دشمن گرہوں کی سرپرستی کر رہا ہے علامہ مبشر حسن

12 مئی 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کل ملک گیر 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مردہ باد امریکہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔کراچی مرکزی احتجاجی ریلی 3 بجے سہ پہر نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی.کراچی مرکزی مردہ باد امریکہ ریلی سے خصوصی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکہ سفارتکاروں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں ہر سال کسی نہ کسی امریکی سفارتی عملے کے ہاتھوں بے گناہ شہری جاں بحق ہوجاتے ہیں جن کے خلاف کسی بھی قسم کی انکوائری عمل میں نہیں لاتی جاتی اور سفارتی استثنی حاصل کر کے یہ مجرمان ملک سے روانا کر دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن امریکی خوفیہ ایجنسی بلیک واٹر کے اڈے موجود ہیں۔ملک بھر میں امریکی خوفیہ ایجنسی بلیک واٹر کے زریعہ داعش کو کنٹرول کیا جارہاہے۔مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگرد داعش کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ملک میں موجود امریکی سفارتخانہ داعش کی سرگرمیوں کو منعظم اور ملک دشمن گرہوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے میں خوفیہ سیل ملکی سلامتی کے خلاف کمانڈ اینڈ کنٹرول کا کام کررہے ہیں.شام،عراق میں شکست کے بعد امریکہ داعش کو افغانستان اور اب پاکستان میں لاکر عدم استحکام کی سازش کرنے میں مصروف ہے۔پاکستان کی غیور عوام کل شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree