تکفیری عناصر کی جانب سے سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ؑ میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے، علامہ مقصودڈومکی

04 جون 2018

وحدت نیوز (سجاول)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی ایس ایس پی سجاول فدا حسین جانوری اور ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری  سے ٹیلیفون پر گفتگو ،علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس عزا ملک بھر میں برآمد ہوتے ہیں اور یہ باقائدہ  پرمٹ والا جلوس ہے جسے سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ اور پولیس کے فرائض میں شامل ہے ،تکفیری عناصر کی جانب سے سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ؑ میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے، جبکہ کالعدم جماعت مختلف عناوین سے فتنہ و فساد بپا کرنا چاہتی ہے جسے روکنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، انہوںنے کہاکہ جلوس وعزاداری ہمارابنیادی شہری حق ہے جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اس موقعہ پر ایس ایس پی سجاول فدا حسین جانوری اور ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری  نے یقین دلایا کہ وہ مسئلے کو حل کریں گے اور جلوس عزا کے منتظمین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے تعاون کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree