وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان ) یکم محرم تا دس محرم الحرام تمام اداروں کے بہترین انتظامات پہ اظھار تشکر کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد خان کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش اورانچارج عزاداری سیل فیاض علی نے کہا کہ ہم انتھائی مشکور و ممنون ہیں پولیس انتظامیہ باالخصوص ڈی۔سی محمد یاسر بھٹی۔ایس ایس پی توقیر محمد نعیم۔ڈی آئی بی انچارج سید فضل شاہ۔ میونسپل چیئرمین سید شاھنواز شاہ حیسکو سے عبدالستار لغاری ،رینجرز اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مقبول ملاح عزاداری کے مسائل پہ ہر وقت رابطہ میں رہے اور ہر ممکنہ سھولیات فراہم کیں اور پولیس اھلکاران کے جنہوں نے دن رات ایک کرکے امن و امان کی بحالی کے لئے بھتر اور منظم انتظامات کئے انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دھشتگردی کے نشانے پر ہے محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر کو حساس قرار دیا گیا تھا جس میں ٹنڈو محمد خان بھی سرفھرست ہے۔پولیس کیجانب سے بھترین سیکیورٹی انتظامات یعنی دھشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے مترادف ہے اور انسانیت کے دشمن اس جنگ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔دؤران محرم پولیس انتظامیہ کا بھترین تعاون رہا پولیس انتظامیہ کی انتھک محنتیں لائق تحسین ہیں۔ہم دھشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک فوج اور پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں جہاں بھی ضرورت پڑی ہم پولیس انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے امید ہے ایسے ہی پولیس انتظامیہ بھی اسی طرح عوام کے تحفظ کے لئے بھتر انتظامات کرتی رہیگی۔