علی حسین نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفدکی یوم پاکستان پرمزارقائد ؒپر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے

23 مارچ 2019

وحدت نیوز(کراچی) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد کی گئیں اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ودیگر رہنماؤں نے وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطاکی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کے تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ہمیں اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر دشمن کے خلاف ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے ۔ہمیں اپنے اتحاد،وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔23مارچ تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ ارض وطن خداوند کریم کی بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسینی و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree