اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیے، ایم ڈبلیوایم ماتلی

23 مئی 2020

وحدت نیوز(ماتلی) جمعة الوداع کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ماتلی کی جانب سے مظلومین فلسطین کی حمایت میں صیہونی غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ریلی نکالی گئی اوراحتیاطی تدابیر (SOP) کو اپناتے ہوۓ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے سیکرٹری جنرل پیار علی کھوسو ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میر طارق ،مولانا مجاھد علی سعیدی ،شاون خان کھوسو کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے۔ یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ آمریکہ, استکبار, صیہونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کی ہمارا سلام ہو امام راحل بت شکن خمینیؒ پر جنہوں نے فلسطین و بیت المقدس کے مسئلے کی حساسیت کا ادراک کرتے اسے عالمی یوم القدس کے طور منانے کا اعلان کیا اور یوں غاصبوں کو رسوا کر دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree